Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران جنگ میں کتنے امریکی طیارے اور ڈرون تباہ یا متاثرہوئے، امریکی کانگریس کی حیران کن رپورٹ

usaf

امریکی کانگریس کی تحقیقاتی سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران امریکا کے کم از کم 81 جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔


کانگریشنل ریسرچ سروس کی 5 اکتوبر کو نظرثانی شدہ رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے تعاون سے 28 فروری 2026 کو ایران کے خلاف ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے نام سے فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس کے دوران مشرق وسطیٰ میں فضائی، بحری اور میزائل حملے کیے گئے۔


رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکی فوج کے 81 فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ طیارے، جن میں بغیر پائلٹ ڈرون بھی شامل ہیں، تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے یہ اعداد و شمارامریکی محکمہ دفاع، امریکی سینٹرل کمانڈ،محکمہ دفاع کےانسپکٹر جنرل اور میڈیا رپورٹس سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ طیاروں کی تعداد حتمی نہیں سمجھی جاسکتی اور جنگی صورتحال، بعض معلومات کی درجہ بندی اور طیار وں کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کے تعین سمیت مختلف عوامل کے باعث اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے بعض طیارے نقصان پہنچنے کے باوجود دوبارہ فعال کیے جاچکے ہیں، اس لیے 81 طیاروں کا مطلب یہ نہیں کہ تمام طیارے مستقل طور پر امریکی فضائی بیڑے سے خارج ہوچکے ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کانگریس کے بجٹ آفس نے ستمبر میں اندازہ لگایا تھا کہ یکم اگست تک جنگ کے دوران تباہ یا متاثر ہونے والےفوجی سازوسامان کی تبدیلی پر 1.9 ارب سے 3.3 ارب ڈالر تک لاگت آسکتی ہےلاگت کا حتمی حجم اس بات پر منحصر ہوگا کہ امر یکی محکمہ دفاع تباہ یا متاثر ہونےوالے سازوسامان کی کس طرح اور کس حد تک جگہ لیتا ہے،اپریل میں جنگ بندی کےبعد کچھ عرصے کے لیے فوجی کارروائیوں میں کمی آئی تھی، تاہم چند ہفتوں بعد حملے دوبارہ شروع ہوگئے اور صورتحال اب بھی تبدیل ہورہی ہے۔