ایشین گیمز: پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام

مصنف:
پاکستانی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے چار میں سے صرف دو میچز جیت سکی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے خلاف بھی شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے۔ پاکستان ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلوں میں اب تک 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔پاکستان نے 2014ء کے علاوہ ہر ایشین گیمز میں کبڈی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2014ء میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔تاہم اس مرتبہ پاکستان پہلی بار ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
مزید پڑھیں





