سعودی یوم الوطنی، اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سعودی قومی دن کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، سعودی عرب کی غیر معمولی ترقی سعودی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک سعودی پارلیمانی روابط باہمی تعاون اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان اور سعودی مجلس شوریٰ کے روابط قابلِ تحسین ہیں، جبکہ پارلیمانی روابط پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا ذریعہ ہیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے مذہبی جذبات وابستہ ہیں، جبکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے
مزید پڑھیں





