لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خطرناک خوارج کمانڈر ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،ا س دوران فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر پاور خان ہلاک ہو گیا-
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے مطلوب کمانڈر پاور خان کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر سیکیور ٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیسی بم دھماکوں کی متعدد وارداتوں میں شدید مطلوب تھا۔
پاک سرزمین کو ان ناپاک خوارج اور بھارتی و افغان آلاتِ کار سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔ ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے والے ہر خوارج کا انجام یہی ہوگا-
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے،*سیکیورٹی ذرائع*
فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں-
مزید پڑھیں





