لندن ،سینئر صحافی پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار چل بسے

مصنف:
لندن میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی اور پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
شوکت ڈار کے انتقال کی خبر سے صحافتی برادری میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ وہ ایک منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کے لیے محبت، خلوص اور شفقت رکھنے والی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔
صحافتی حلقوں نے شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید پڑھیں





