Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا بعض شرائط پوری کردے تو آبنائے ہرمز کوکھولا جاسکتا ہے,ایران


 ایران نے امریکا کی جانب سے شرائط پوری کرنے پر 7 روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کر دی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بعض شرائط پوری کردے تو آبنائے ہرمز کو 7 روز کے اندر کھولا جاسکتا ہے ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط نئی نہیں بلکہ وہی نکات ہیں جنہیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں بھی اٹھایا گیا تھا۔


ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ معاہدے پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل عمل درآمد ہوجائے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا مجوزہ شرائط گزشتہ معاہدے میں شامل شقوں سے مختلف نہیں ہیں، تاہم معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ امریکا پر منحصر ہے۔


دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں اعلان کیا کہ ایران اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ ایران میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔


مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اگر کوئی وعدہ کرے گا تو اسے نبھائے گا، امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔