Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

Balochistan-receives-first-winter-rain

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے-


موسلادھار بارش کے باعث واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا) نے گریژن سٹی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تیز ہواؤں کی وجہ سے متعد د علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ ہو گئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کی روا نی بھی متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو گئی جس کی وجہ اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ سیکٹر ایف نائن کی سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔


وقفے وقفے سے جاری بارش کے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے اضافی عملہ تعینات کر دیا ہےڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور مختلف علاقوں میں نالوں کی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے،شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اضافی نفری بھی تعینات کی ہے۔


راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی الرٹ ہیں،مینجنگ ڈائریکٹر واسا عزیز اللہ خان کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے تمام فیلڈ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس اور ضروری مشینری حساس مقامات پر پہنچا دی گئی ہے۔


واسا کے مطابق نالہ لئی اور بڑے نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح پانچ فٹ اور گوالمنڈی پل پر دو فٹ ریکارڈ کی گئی ہےسیدپور میں 24 ملی میٹر، گولڑہ میں 12، بوکرہ میں 19، پی ایم ڈی میں 19، شمس آباد میں 18، کچہری میں 10، پیرودھائی میں 20 جبکہ نیو کٹاریاں میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،بارش کے دوران نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے واسا کی فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ کنٹرول روم سے بارش اور نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔