پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں سرحد پار آبی تعاون تسلیم

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کرلی۔
پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں قرارداد کے حتمی متن میں پہلی بار سرحد پار آبی تعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا۔ قرارداد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جبکہ پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون کو قرارداد کا حصہ بنانے کے لیے فعال کردار ادا کیا۔
بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی تاہم انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا،قرارداد میں پہلی بار واضح تسلیم کیا گیا کہ سرحد پار آبی تعاون محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کے حصول سے براہِ راست تعلق ہے۔
پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکریٹری عدیل کھوکھر نے کہا کہ مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کوئی بھی بالائی دریا والا ملک پانی کو سیاسی دباؤ اور اثرو رسوخ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں





