Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لانگ مارچ اپنی جگہ موجود ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، بیرسٹر گوہر

barrister-gohar

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، ہمارا لانگ مارچ اپنی جگہ پر موجود ہے،اس میں کوئی دورائےنہیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کے پاس آیا تھا،ان سے تفصیلی گفتگو کی ہے،ہماری معمول کی مشاورت ہے،روزانہ کی بنیاد پر ان سےمشاورت کرتا ہوں،دونوں قائدین کو مختلف امور کے متعلق آگاہ کیا ہے، ملاقات میں مستقبل کالائحہ عمل بھی طے کیا ہے،صوبائی خودمختاری کے امور بھی ملاقات میں زیر غورآئے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL