Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈیرہ مراد جمالی؛ گٹر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی دو بچیاں جاں بحق


ڈیرہ مراد جمالی میں ایک ہی خاندان کی دو بچیاں کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ایریگیشن کالونی میں پانچ سالہ اور تین سالہ بچیاں گھر کے باہر کھیل رہی تھیں کہ کھیلنے کے دوران دونوں کھلے گٹر میں جا گریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گٹر میں گرنے کے باعث دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔