Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

gold price in pakistan today

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوکر 438636 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی سے 376059 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 6528 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4161 ڈالر پر آ گیا۔