Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اکتوبر تک ہوگا۔