معصوم بچی سے نازیبا حرکتیں،ملزم گرفتار

مصنف:
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم خالد محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم خالد محمود زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزم کو مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا تھا پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم خالد محمود کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں





