Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کی فتنۃ الہندوستان کیخلاف بڑی کامیابی،9 کمانڈر جہنم واصل

مصنف:

پاکستان نے فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس میں نہ صرف ان کے 9 اہم کمانڈرز جہنم واصل کردئیے گئے ہیں بلکہ ہلمند میں بی ایل اے کا بھارتی حمایت سے بنایا گیا پروپیگنڈا مرکز بھی تباہ کردیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر پاکستان نے آج صبح 4:45 بجے، ہلمند کے ضلع گرمسیر میں بی ایل اے کا میڈیا آپریشن سینٹر تباہ کر دیا جسے وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کےلیے استعمال کرتے تھے اور وہاں پر موجودمیڈیا پر پروپیگنڈہ کرنےکے ذمہ دار کمانڈر شیروان، حذیفہ، فاروق اور حضرت بلوچ سمیت 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے


سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کمپاؤنڈ ملا نادر کا تھا، جو نیمروز میں طالبان بارڈر فورس کا کمانڈر اور ہلمند و نیمروز میں بی ایل اے کا اہم سہولت کار ہے۔افغان طالبان رجیم دعویٰ کرتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوتی لیکن پورا سچ یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے اور مارے گئے دہشت گرد طالبان کمانڈر کی چھت تلے بیٹھے ہوئے تھے۔ بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا پروپیگنڈا بلوچستان میں نہیں، افغانستان میں تیار ہو رہا تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم پختہ ہے اور فتنہ الہندوستان ہو یا فتنہ الخوارج، ان کے ٹھکانے اور سہولت کار چاہے کہیں بھی ہوں وہ محفوظ نہیں رہینگے اور پاکستان اپنی سلامتی اور دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گا