پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل نہیں کرے گی، جبکہ صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، وہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو مضبوط ہونا چاہیے اور مضبوط وفاق کے لیے ایک صوبے کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے۔ خیبر پختونخوا میں کسی قسم کا ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے جو عوام کی مرضی کے برعکس ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اس وقت نازک حالات میں ہے، اس لیے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔ وفاقی حکومت صوبے میں ایک اور بحران کو دعوت دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کرے گی۔
مزید پڑھیں





