Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سب سے اہم یہ ہے کہ ریاست ہے تو سیاست ہے،خواجہ آصف

pakistani-defence-minister-khawaja-asif-054704262-16×9
مصنف:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تقریباً چارج شیٹ پڑھ کر سنا دی۔


سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہو کر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات واضح الفاظ میں بتا دی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن کیوں ڈالتے ہیں اور پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیوں نہیں کرتے؟وفاقی وزیر نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خیبر پختونخوا حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کر سنا دی، بالکل واضح پیغام ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔