Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شاہ رخ خان دوبارہ بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026 کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔ 2025 میں شاہ رخ خان کی دولت 12 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی، یوں ایک سال کے دوران ان کی دولت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، نائٹ رائیڈرز اسپورٹس اور دیگر کاروباری منصوبوں سے وابستہ ہے۔

دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL