Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں نہیں اٹھایا: حافظ نعیم الرحمٰن

hafiz naeem
مصنف:

لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتظار کر رہے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے پر کب آئیں گے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں، حکومت ہر معاملے کا بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر ایم این ایز کو نوازا جاتا ہے، یہ سیاسی رشوت نہیں تو اور کیا ہے؟ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز لیا۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کے کل کے جلسے کو روکنے کی ناکام کوشش کی، تاہم جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مکمل جوش و جذبے سے حکومتی کوششیں ناکام بنا دیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات سادہ اور واضح ہیں، افسوس ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں نہیں اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ کو نیچے آنا چاہیے