Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیر و تفریح میں عدم دلچسپی، خاتون کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ


شارجہ میں ایک خاتون نے تفریح کیلئےگھر سے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سیر و تفریح اور سفر کے لیے گھر سے باہر جانے میں عدم دلچسپی پر تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

شارجہ کورٹس کے شعبہ فیملی گائیڈنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضیہ حسن الریسی نے یہ واقعہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بیان کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضیہ نے بتایا کہ خاتون نے فیملی گائیڈنس سروس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے شوہر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں سیر و تفریح یا سفر پر ساتھ لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے البتہ خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔

شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کیلئے گھر سے باہر جائیں، طلاق سے گریز کریں ۔زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔