مزید دیکھیں

مقبول

لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط...

امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی...

اردو بولنے پر طالبعلم سے بدسلوکی؛ اسکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا.انتظامیہ

اردو بولنے پر طالبعلم سے بدسلوکی؛ اسکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا.انتظامیہ

کراچی کے نجی اسکول میں اردو بولنے پر طالب علم کو سزا دینے کے معاملے پر اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔ سویلائزیشن اسکول نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا، 27 جنوری کو پیش آنے والا واقعہ ہمارے فلسفے اور سوچ کے خلاف تھا، واقعے کی مرتکب خاتون ٹیچر کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے، وہ اب اسکول کا حصہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسکول کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سبطین نقوی کے مطابق سویلائزیشن اسکول اردو کی ترویج میں اپنا واضح کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ماضی میں افتخار عارف، فہمیدہ ریاض اور امجد اسلام امجد جیسے نامور شعراء کے مشاعرے بھی منعقد کرچکا ہے۔ سویلائزیشن اسکول کسی کو بھی کسی طالبعلم کو انگریزی نہ بولنے پر شرمندہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی اس کی حمایت کرتا ہے۔ غلط قدم اٹھانے والی ٹیچر اب اسکول کا حصہ نہیں رہیں اور انکا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
دوسری جانب سویلائزیشن اسکول میں طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ سویلائزیشن اسکول میں طالب علم کو اردو بولنے پر سزا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر نجی اسکولوں کے ڈائریکٹوریٹ کی پانچ رکنی کمیٹی نے انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کردی۔

کمیٹی کی طرف سے اسکول پرنسپل اور والدین کے بیان قلم بند کیے گئے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کی رجسٹریشن کی منسوخی پر زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا۔ وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سیکھنے کے عمل میں مادری زبانیں بولنے پر کسی بھی بچے پر جبر نہیں کیا جا سکتا، مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا صوبے کے بچوں کا قانونی حق ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra