کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ صوبے سمیت شہر قائد کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس پر فنکاروں نے بھی کراچی کے ان حالات پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ
معروف اداکارہ عروہ حسین نے تو کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ہے-

باغی ٹی وی : کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں اب تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر رکھے کنٹینرز بھی برساتی پانی میں بہتے ہوئے نظر آئے کراچی کی صورتحال پر جہاں عوام حکومت سے نالاں ہیں وہیں فنکار بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین نے تو ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں حکومت اور عوام دونوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے-

عروہ حسین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحثیت شہری ہم نے کچھ کیا؟


انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت کا انتظار کئے بغیر خود ہی اپنی کالونی کی صفائی کرسکتے ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ہم تو جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟


انہوں نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ –

کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

Comments are closed.