امریکہ میں تیس لاکھ ایکٹو کرونا کیسز کے باوجود سکولز کھولنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تیس لاکھ ایکٹو کرونا کیسز کے باوجود سکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا
امریکہ میں موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ الیکشن سے قبل نومبر میں سکول کھول دیئے جائیں گے
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہمیں جلد از جلد اسکولوں کو کھولنا چاہیے، تمام ریاستوں کو اسکولوں کو کھولنے پر آمادہ کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت تمام ریاستوں کو اسکول کھولنے کے لیے مراعات بھی دے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی، ڈنمارک، ناروے، سویڈن سمیت متعدد ممالک میں سکول کھل گئے ہیں، ہم بھی الیکشن سے قبل نومبر تک سکول کھول دیں گے،
In Germany, Denmark, Norway, Sweden and many other countries, SCHOOLS ARE OPEN WITH NO PROBLEMS. The Dems think it would be bad for them politically if U.S. schools open before the November Election, but is important for the children & families. May cut off funding if not open!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 8, 2020
دوسری جانب امریکا میں کرونا کا پھیلاؤ بھی جاری ہے، دنیا بھر میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے، امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں392 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
کرونا پر مزید تحقیق، عالمی ادارہ صحت کا ماہرین کی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان