یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی واک کا اہتمام کیا گیا. ڈی سی آفس لاہور سے ریلی نکالی گئی. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ریلی کی قیادت کی.ریلی میں سی ای ایم سی ایل، اے ڈی سی آر لاہور تو قیر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اے سی سٹی فیضان احمد، اے سی شالیمار تہنیت بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید اور دیگر نے شرکت کی،ریلی میں شریک شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے.
لاہور آرٹ کونسل نے یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا،آرٹ کونسل کے تحت ہفتہ کو الحمرا آرٹ سنٹر مال روڈ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور الحمرا سے مال روڈ تک ریلی کی قیادت کی۔ الحمرا کے افسران، ملازمین اور دیگر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔
اس نمائش میں ملک بھر کے فنکاروں کی 100 کے قریب پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں فنکاروں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے فنکاروں کا کام دیکھا اور ان کی تعریف کی۔
اس موقع پر چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا کشمیریوں کی اس وقت تک حمایت کرے گا جب تک وہ آزادی حاصل نہیں کر لیتے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ تمام پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ زلفی نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل بہادر کشمیری سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مسلسل مختلف پروگرام ترتیب دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق آزادی کسی بھی فرد یا قوم کا بنیادی حق ہے اور کوئی بھی سفاک ملک آزادی کی اس لذت کو چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو بھارتی مسلح افواج کے خلاف ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد ہوں گے۔ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی عزائم خاک میں مل جائیں گے۔
وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور بقاکی جنگ میں پیش پیش ہے ہندوستان عالمی امن کا دشمن نمبرون قرار پایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرنے میں اہم کردارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر محاذ پرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کوبھارتی سفاکیت سے ہرلمحہ با خبر رکھا ہے۔حکومت محصور کشمیری عوام کے حق میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کی عالمی سطح پرتوجہ مبذول کروارہی ہے۔اک دن ضرور بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔حکومت پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔خطے میں پائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہندوستانی جارحیت کا نتیجہ میں ڈیڑھ ارب انسانوں کی جا نوں کیلئے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔جموں و کشمیر پر غاصبا نہ قبضہ مودی سرکارکا دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔پاکستانی قوم جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مظلوم کشمیر یوں پر کیمیکلز او رکلیسٹ بموں کا استعمال بھارتی شکست او رسفاکیت کی علامت ہیں۔
صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رہے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو جسم سے جدا کرنا ناممکن ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے میں حقیقی سفیر ہیں۔ عنقریب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے ناجائز تسلط کا نوٹس لے۔
سر براہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی،حق خو ارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیری عوام نے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کے لئے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی،لاہور پولیس پوری قوم کے ہمراہ کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے،لاہور پولیس کشمیری عوام کی دلیرانہ جدجہد کو سلام پیش کرتی ہے، لاہور پولیس کشمیری بہن بھائیوں کو تحریک آزادی کے کسی مرحلہ میں تنہا نہیں چھوڑے گی،پولیس افسران یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد نفری تعینات ہے،
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے یوم کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر میں انسانیت کی بد ترین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بھارت جان لے کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت کسی طور دبایا نہیں جا سکتا۔آج کے دن دنیا بھر میں انسانیت سے پیار کرنیوالے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوششیں شروع کیں۔ کشمیری عوام ہر طرح کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کونسل کی قرارداد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا ہے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں اور کشمیر میں بڑھتے ظلم کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرہ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے اندر سے ہی ایسا انقلاب اٹھے گا کہ نظام کو تہس نہس کرکے رکھ دیگا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نہ مکمل ہے. وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑرہے ہیں. انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان. نریندر مودی کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہاہے. وقت آچکا ہےاقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے.22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری پاکستان کی شہ رگ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.
پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے یوم کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے آئی جی انعام غنی ایڈیشنل آئی جی شاہد جاوید کی ہدایات پر یوم کشمیر کی مناسبت سے سندھ بھر میں پروگرام منعقد کیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمان نے ساتھ مل کر کشمیری بھائیوں کے لئے قران خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔
اس کے علاوہ موٹروے پولیس کی جانب سے تمام ٹال پلازہ اور سرکاری گاڑیوں پر یکجہتی کے طور پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کیے گئے۔ اسی طرح یوم کشمیر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں سول سوسائٹی و موٹروے پولیس کے افسران شامل تھے اس موقع پر سب لوگوں نے انسانی ہاتھوں سے زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور اس امر کو دہرایا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہندوستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والی جارحیت و ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1489879307707162627
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کی من مانی اور کشمیری مسلمان کے خلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، آزادی کشمیریوں کا حق ہے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کشمیریوں کی جانوں کا دشمن بن چکا ہیپاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کو تکمیل پاکستان کا یقینی مرحلہ تصور کرتی ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا
۔ریلی میں مناظر حسین گیلانی،اطہر بخاری، نواز ڈولہ، شیخ عمر، ملک اکرم، زیبا احسان، صائمہ گل،اومنا تاج، سید ارشد بخاری،میاں کامران سیف، نصیر آرائیں،عارف جاوید کھوکھر رانا حنیف،جلیل سعید، امتیاز خان، چوہدری سجاد،محمد عتیق سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی سینٹر کامل علی آغا نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان مسلم لیگ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت مقبوضہ جموں و کمشی کی عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھ کر نہ صرف اقوام متحدہ کی منظوری قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلکہ بھارتی غاصب فوج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی۔انسانی حقوق کی پامالی پر مہذب دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ
جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب
یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام
یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے
شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف