زرداری کے بعد حمزہ کی باری آ گئی، نیب نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے احاطہ عدالت سے حمزہ شہباز کو گھیرے میں لے لیا
حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،نیب نے گھیرے میں لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضا ن شوگر ملز کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر دی .حمزہ شہباز کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں ،حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ مجھے دستاویزات ہی نہیں دے رہے بحث کیسے کروں گا؟ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پرحمزہ شہباز کو نیب نے گھیرے میں لے لیا، نیب کی گاڑی بھی عدالت کے باہر پہنچا دی گئی،
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی، حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کا ثبوت لے کر آئیں ،سیاست چھوڑ دوں گا. میں نے کوئی کرپشن نہیں کی.
حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار
حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم
رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل
رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
اس موقع پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، رینجرز کے دستے بھی جی پی او چوک میں پہنچ گئے