ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جب مہنگائی ہو٬ گیس اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو وزیراعظم چور ہے٬ اسطرح کے الفاظ استعمال کرنے والا جب خود وزیراعظم بنتا ہے تو اس نے مہنگائی کو بلندترین سطح پر پہنچا دیا٬
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ کوئی ایک گھر ایسا نہیں جس میں ایک نوجوان بے روزگار نہ بیٹھا ہو٬ مہنگائی اور بےروزگاری بڑھنے سے عوام پریشان حال ہے٬ ہم نے اپنے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 130 فیصد اضافہ کیا٬ پینشن میں اضافہ کیا٬ مہنگائی کو کنٹرول کیا٬ غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا٬ہماری یہ خواہش ہے کہ چاہے وہ نیشنل اسمبلی٬ پنجاب اسمبلی یا پھر وزیراعظم کے خلاف اعتماد ہو اسکو آنا چاہیے٬ اور اس حکومت کو چلتا کرنے کیلئے ہر کوشش کرنی چاہیے٬پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں٬ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر عوامی مسائل لیکر کھڑے ہیں٬ اور یہی ہماری سیاست ہے٬
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر قسم کی تنقید برداشت کی٬ لیکن وہ اخلاق کے دائرے کے اندر رہ کر جواب دیا کرتی تھیں٬ اور اسی پر ہم عمل پیرا ہیں٬ انہوں نے جو آئل پر ٹیکس لگائے ہیں وہ ناجائز ہیں جو نہیں ہونے چاہیے٬ جب ہم آئینگے تو یہ ٹیکسز ختم کردیں اور پیٹرول سستا ہو جائے گا٬اس حکومت نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے٬ اگر ہم سب ملکر اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کریں تو کامیاب ہونے کے کافی چانسز ہیں٬
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی پر پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جعلی مقدمات اور قید سے پیپلز پارٹی اور اسکے کارکنوں کو نہیں ڈرایا جا سکتا٬خورشید شاہ کو 2 برس تک قید و بند میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا٬پورے خاندان کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا٬خورشید شاہ کو جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلیے جدوجہد کی سزا دی گئی٬
ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف