وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں

0
57
برطانیہ کے شہزادہ چارلس کوپ26 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر گلاسگو میں پاکستان کے چیف مذاکرات کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی)

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا

چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ ہم نے ماحولیات کے حوالے سے بہت سے معاہدے کیے ہیں، پیرس والے معاہدے کے کوئی رولز نہیں، و یانا کنونشن کے کوئی رولز نہیں بنے، وقت بتائیں کب تک یہ رولز بن جائیں گے، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ کمیٹی کو ٹائم لائن نہیں دے سکتا کوشش ہے جلد رولز بنیں گے،منزہ حسن نے کہا کہ ساری دنیا کی اولین ترجیح اس وقت موسمیاتی تبدیلی ہے،دنیا میں سب سے زیادہ فنڈنگ اس وقت موسمیاتی پر ہورہی ہے،ممبر کمیٹی طاہر صادق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر جو دورے ہو رہے ہیں وہ کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں،اسلام سے لاہور کے ٹرپ ہو یا گلاسکو کے ٹرپ ہو کوپ 26 میں لوگوں کی پوری پوری فیملیا ں گئی ہے، ٹن بلین ٹری سونامی کا آڈٹ کرایا جائے،زرتاج گل بھی جواب دیں وہ سب جانتے ہوئے کیوں خاموش ہیں،منزہ حسن نے کہا کہ کوپ 26 ٹرپ پر کتنا خرچ آیا، کون کون گیا کہاں ٹھہرا اس سب کی انکوائری کرائی جائے،

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کوپ 26 میں کون گیا ہے مجھے اس سب کے بارے میں معلوم نہیں،وزیراعظم نے مجھے موقع دیا کہ میں کوپ 26 کے ڈیلی گیشن میں گئی 4سال میں ایک مرتبہ آسٹریلیا گئی ہوں ایک روپیہ ملک کا خرچ نہیں کیا،وزیراعظم کی طرف سے فرسٹ کلاس ہوائی سفر کرنے کی ہمیں اجازت نہیں ، بیت خوشی ہے کہ کوپ 26 کے اتنے بڑے فارم پر جانے کا موقع ملا ہے،70 سالوں میں دس بلین ٹری سونامی جیسا کوئی پروگرام نہیں آیا ،میں پاکستان کے پیسوں پر عیش نہیں کرتی، طاہر صادق نے کہا کہ زرتاج گل نے کہہ دیا تمام انکوائری کرا کر جواب سیکریٹری دیں گے زرتاج گل اگر سب جانتے ہوئے خاموش رہی تو یہ بھی برابر کی مجرم ہے،

ایم این اے گوہر علی نے ماحولیاتی تحفظ کا ترمیمی بل 2021 پیش کیا ،منزہ حسن نے کہا کہ تین سالوں میں پہلی مرتبہ موسمیاتی تبدیلی پر کوئی بل آیا ہے اور وزارت قانون سے کوئی موجود نہیں، علی گوہر خان نے کہا کہ دھڑا دھڑ ہاؤسنگ سوسائیٹز بن رہی ہیں ،کچھ زون بنائیں کہ اتنے سال یہاں پر ہاؤسنگ سوسائیٹی نہیں بن سکتی، زرتاج گل نے کہا کہ میں ان کے ساتھ میٹنگ کرتی ہوں اس پر ڈسکشن کریں گے ،مسرت آصف خواجہ نے کہا کہ باہر کے ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے کیا ہو رہا ہے ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، ہمارے ملک میں سموگ بڑھ رہی ہے بھٹے پھر بھی بند نہیں ہیں ،چیرپرسن کمیٹی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر آلودگی پھیلانے میں صرف 1 فیصد حصہ ڈال رہا ہے ، پاکستان پھر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، زہرا ودود نے کاہ کہ ماربل فیکٹریاں آبادی میں بنی ہیں ،طاہر صادق نے کہا کہ ہمیں تو کچھ پتہ نہیں کہ کانفرنس میں آپ کی کیا کارکردگی رہی،منسٹری کو سانپ سونگھا ہوا ہے، صرف تصویریں دیکھ رہے ہیں ، واش روم بھی گئے ہیں تو سیلفیاں بنائی ہیں، ہمیں کارکردگی بھی تو بتائیں کہ کیا ہوا، منزہ حسن نے کہا کہ ماحولیات سیکرٹری پنجاب کو طلب کیا تھا کمیٹی نے، ڈیپٹی ڈائریکٹر کو کیسے بھج دیا گیا،پنجاب میں حالات دیکھے ہیں سموگ کے اور وہ خود تشریف نہیں نہیں لائے،اسلام آباد موٹر وے پر جتنی خشک گھاس ہے اسکو جلایا جا رہا ہے،

ڈی جی پاکستان انوارنمٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ گزشتہ 5 سالوں سے ای پی اے کے کل آفیسر کی تعداد 7 لوگ ہے اور فیلڈ سٹاف ایک انسپکٹر ہے، انتظامیہ کی جانب سے ہمیں فیلڈ میں پولیس سیکورٹی نہیں ملتی، 38 ہمارا سپورٹنگ سٹاف ہے،منزہ حسن نے کہا کہ 38 سٹاف کے لوگوں کو چیک کیا جائے، آفس ہے، سٹاف ہے، صفائی والا، ٹائپر ہے مگر کوئی ایکسپرٹ نہیں ہے، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ 2017 سے گریڈ 17 کی تمام پوسٹیں خالی ہیں،منزہ حسن نے کہا کہ ای پی اے کی ٹیکنیکل سیٹوں کو جلد سے جلد فل کیا جائے، 2017 سے ڈی صاحبہ آپ نے ایف پی ایس سی کو خالی نشستوں کے لیے بس دو خط لکھیں ہیں، آپکی تو 700 خطوط لکھنے چاہئے تھے ،

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ماحولیات کی ہر بات کا جواب ہم دینے خو تیار ہیں مگر ہمارے پاس ٹیکنیکل سٹاف نہیں ہے، ای پی اے کی ٹیکنیکل سٹاف کو بلڈ کیا جائے،گزشتہ سال میں نے 94 میلین کا بجٹ کا کہا تھا اور 46 میلین بجٹ ملا تھا، بجٹ سے بھی زیادہ اس وقت ٹیکنیکل سٹاف کی ضرورت ہے،ہم پوری محنت سے پلاسٹک بیگ کی مہم بھی چلاتے رہے ہیں، ہمارے پاس قانونی مدد بھی نہیں ہم وزارت قانون پر منحصر ہوتے ہیں،

سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ میں ابھی کمیٹی کو ٹائم لائین نہیں دے سکتا مگر کوشش ہے جلد رولز بنے گے،منزہ حسن نے کہا کہ پاکستان میں ہیومن ریسورس کی کمی ہے؟ ہمارے سرکاری محکمے اور ریڈ ٹیپ میں یہی کہنا چاہیے کہ اتنا پیسہ لگ جاتا ہے اور پراجیکٹ بھی نہیں ہوتا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ایف ٹن مرکز میں ایک کنسٹرکشن ہورہی ہے اور ای پی اے سے کوئی اپرول نہیں ہے، میں نے کل خود جا کر ساری ایف ٹن پولیس کو کال کی اور پھر ایس ایس پی آئے،زرتاج گل نے کاہ کہ وزارت سے ای پی اے کو اتھارٹی ہے کہ یہ انسپیکشن کر سکتی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے عملہ اور پولیس انکے ساتھ ہونا لازمی ہے، اسلام آباد انتظامیہ سے انھیں کوئی معاونت نہیں ملتی، منزہ حسن نے کہا کہ ابھی میٹنگ میں اسلام آباد انتظامیہ کو بلایا جائے،

خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

Leave a reply