بچی سے زیادتی،ملزم کا گھر مسمار،ننگے پاؤں عدالت پیشی،عوام نے پھانسی کا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچی سے زیادتی،ملزم کے گھر پر بلڈوزر چل گیا،ننگے پاؤں عدالت پیشی،عوام نے پھانسی کا مطالبہ کر دیا
واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، ملزمان زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے تا ہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پروزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلانے کا حکم دے دیا جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کا گھر مسمار کر دیا ہے
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے ریوا میں کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کاملزم با اثر تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گیا، تا ہم پولیس نے ملزم مہنت سیتا رام کو گرفتار کر لیا ہے اور اسکے آبائی گھر کو گرا دیا ہے، پولیس نے با اثر ملزم کو عدالت پیدل پیش کیا، تھانے سے لے کر عدالت تک ایک جلوس تھا،سخت سیکورٹی تھی تا ہم عوام کا جم غفیر بھی تھا، ملزم کو ننگے پاؤں سخت دھوپ میں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر عوام نے ملزم کو پھانسی کا مطالبہ کیا اور ملزم پر پتھراؤ بھی کیا تا ہم پولیس نے ملزم کو ہیلمٹ پہنا لیا اور عوام سے اپیل کی کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں
28 مارچ کو ملزم اجتماعی زیادتی کےو اقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، دو روز بعد ملزم کی گرفتاری ہوئی جب وہ بس میں بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،عدالت نے مرکزی ملزم کا دو روزہ ریمانڈ دیا ہے، پولیس کےمطابق دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے اور انہیں کڑی سزا دلوائیں گے، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں سب کا ریکارڈ منگوایا جا رہا ہے
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل گرفتار
پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا








