ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

0
38
ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن اسٹاف کو مٹیریل،بیلٹ پیپرز، بیگز پولنگ اسٹیشنز پر فراہمی کا عمل جاری ہے ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہور ہی ہے کراچی، لاہور، خیبر پختون خوا اوراسلام آباد میں کنٹرول روم سے سامان کی ترسیل کی نگرانی کی گئی شام تک پولنگ اسٹاف اور پولنگ مٹیریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا ،اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے تمام اراکین نے استعفے دیئے، قاسم سوری نے منظور کیے تا ہم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے سب کے منظور کرنے کی بجائے چند اراکین کے منظور کئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کروانے کا اعلان کیا، اب تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آنا چاہتی تھی کہ الیکشن روکے جائیں تا ہم الیکشن نہیں رکے، اور اب کل اتوار کو پولنگ ہو گی، تحریک انصاف نے متعدد حلقوں میں عمران خان کو ہی امیدوار بنایا ہے، دوسرے لفطوں میں تحریک انصاف کو اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر کسی اور کو امیدوار بنایا گیا تو وہ ہار جائے گا، تا ہم عمران خان بھی جیت پاتے ہیں یا نہیں، یہ تو کل ہی پتہ چلے گا ،وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر امیدوار ہیں ،وہ ساری سیٹیں جیت پائیں گے اور ایک نیا ریکارڈ بنائیں گے یا حکومت اتحاد انہیں شکست دے دے گا،

خیبر پختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، پی ڈی ایم کے مولانا قاسم، جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور آزادا میدوار محمد سرور مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

خیبر پختونخوا کے حلقے این اے 24 چارسدہ میں بھی چار امیدوار اہم ہیں۔ جن میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے ایمل ولی خان ہیں۔ جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان اور آزاد امیدوار سپرلے مہمند اپنی قسمت آزمائیں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے فضل محمد کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 31 پشاور میں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں سے پانچ اہم ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، جماعت اسلامی کے محمد اسلم، راہِ حق پارٹی کے سعیداللہ مدمقابل ہیں۔ تحریکِ جوانانِ کےعبدالقادر اور آزاد امیدوار شوکت علی بھی پنچہ آزمائی کریں گے۔

پنجاب کے حلقے این اے 108 میں 10 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ جن میں سے چار سر فہرست ہیں۔ پی ٹی آئی کے عمران خان، پی ڈی ایم کے عابد شیر علی، ٹی ایل پی کے محمد صدیق، پاکستان نظریاتی پارٹی کے خرم شہزاد کا مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےفرخ حبیب کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

پنجاب کے حلقے این اے 118 میں 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ پی ٹی آئی کے عمران خان، پی ڈی ایم کی شزرہ منصب علی، تحریک لیبک پاکستان کے پیر افضال حسین شاہ ایک دوسرے پنجہ آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے اعجاز شاہ کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

پنجاب کے حلقے این اے 157 ملتان میں عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی، پی ڈی ایم کے علی موسیٰ گیلانی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ٹی ایل پی کے طاہر احمد، آزاد امیدوار سلمان الہیٰ، آزاد امیدوار بابر ڈوگر بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ زین قریشی نے پنجاب اسمبلی میں جانے کے لیے استعفیٰ دیا تھا۔

سندھ کے حلقے این اے 237 ملیر کراچی میں 11 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ جن میں سے چار زیادہ اہم ہیں۔ ان میں سے پی ٹی آئی کے عمران خان، پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، ٹی ایل پی کے سمیع اللہ، پی ایس پی کے عامر شیخانی ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے جمیل محمد کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

سندھ کے حلقے این اے 239 کورنگی کراچی میں 22 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ ان میں سے پی ٹی آئی کے عمران خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے نئیر علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مہاجرقومی موومنٹ کے خرم منصور، پیپلزپارٹی کے عمران حیدر بھی پنجہ آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےاکرم چیمہ کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے شرقپور پی پی 139 میں 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے تین کے درمیان کڑے مقابے کی توقع ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حاجی افتخار، پی ٹی آئی کے ابوبکر شرقپوری اور تحریک لبیک کے ڈاکٹر رؤف گجر مدمقابل ہیں۔ یہ نشست ن لیگ کے جلیل شرقپوری کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ جلیل شرق پور کی قیادت میں پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کا گروپ پورا وقت اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) سے باغی رہا اور تحریک انصاف کی حمایت کرتا رہا۔

پنجاب کے حلقے خانیوال پی پی 209 میں 8 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ جن میں سے دو میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے فیصل نیازی اور ن لیگ کے ضیاالرحمان میں کانتے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست ن لیگ کے فیصل نیازی کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ وہ بھی باغی اراکین میں شامل تھے۔

چشتیاں پی پی 241 میں 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جن میں سے چار سر فہرست ہیں۔ پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر، ن لیگ کے امان اللہ ستار، جماعت اسلامی کے طاہر محمد یوسف، پی ٹی پی کےغلام قادر مدمقابل ہوں گے۔ یہ نشست ن لیگ کے کاشف محمود کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخابات اگر عمران خان جیت جاتے ہیں تو کیا وہ اسمبلیوں میں واپس آئیں گے؟ یہ سوال بھی اہم ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے بلکہ جیت کر پھر استعفیٰ دے دیں گے، ایک سیٹیں جیتیں یا سب، آئے گا پھر بھی استعفیٰ اور پھر ہوں گے الیکشن کیونکہ عمران خان اب پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ ہے، اب جو بھی الیکشن ہو گا اس میں ہم ہی جیتیں گے کیونکہ ماضی میں پنجاب میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 20 میں سے 15 سیٹیں جیت چکی ہے تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں کراچی کی ایک سیٹ پہلے جیت چکی ہے تا ہم ابھی تک انکے اراکین نے حلف نہیں اٹھایا،

عمران خان نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں تقریبا تمام حلقوں میں جلسے کئے، سیلاب سے لوگ مر رہے تھے، گھر تباہ، ہو رہے تھے، پینے کا صاف پانی میسر نہیں تھا تا ہم عمران خان نے جلسے نہیں چھوڑے تھے، دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن مہم میں بالکل بھی نظر نہیں آئیں، مریم نواز سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم میں نظر نہیں آئے، ایسے میں عمران خان کی جارحانہ مہم اور حکومتی اتحادیوں کی عدم دلچسپی کا بھی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑے گا، حکومتی اتحادیوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو شکست دیں لیکن اگر عمران خان سات میں سے پانچ سیٹیں بھی جیت جاتے ہیں تو یہ اسکے بیانیے کی ایک بار پھر جیت اور اتحادیوں کی ناکامی ہو گی. کراچی میں دو حلقوں میں الیکشن ہیں، ایک حلقے میں عمران خان کے مقابلے میں واضح برتری نظر آ رہی ہے جبکہ دوسرے حلقے این اے 237 میں مقابلہ ہو گا

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

 پنجاب کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل

Leave a reply