زلفی بخاری کے لئے بڑی مشکل،ایران سے لائے گئے زائرین کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے احکامات جاری کرے،ایران سے ہزاروں زائرین کوفیصل آباد اورجھنگ لایا جا رہا ہے،

عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں تفتان سے آنیوالوں کوکہاں رکھا ہے؟،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد ہی انہیں الگ رکھنا ہے،حکومت سے پوچھ لیتے ہیں یہ مراکزکہاں قائم ہیں؟ عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پروفاق کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

سیاسی جماعتیں بھی زلفی بخاری پر الزام عائد کر رہی تھی کہ انکے کہنے پر زائرین کو واپس لایا گیا، اس پر زلفی بخاری کہہ چکے ہیں کہ اس حوالہ سے اگر کسی قسم کی تحقیقات ہوتی ہیں تو میں حاضر ہوں گا اور جواب دوں گا.

واضح رہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی وجہ سے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس زیادہ پھیلا، یہ بات وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سرکاری حکام بھی کر چکے ہیں، ایران سے آنے والے زائرین کو اگر روک لیا جاتا یا ان کے ٹیسٹ کئے جاتے تو شاید پاکستان میں آج یہ صورتحال نہ ہوتی، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی افراد واپس آئے لیکن ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد زیادہ تھی.

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

Shares: