آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد

0
55

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)حکومت پنجاب کی ہدایت پر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک، وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ڈی پی او اسد سرفراز،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب سمیت دیگر افسران، سماجی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، طلباؤطالبات نے ملی نغمے اور قومی ترانے کے ذریعے افواج پاکستان اور کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں صوبیدار ریٹائرڈ حاجی سلطان احمد کو تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا شرکاء نے آرٹس کونسل میں قائم کی گئی یادگار شہدا پر بھی سلامی دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا یوم دفاع پاکستان کی تقریب کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منایا گیا بارہ بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،قومی اور کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا،کشمیریوں سے یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے.کمشنرمدثر ریاض ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں افواج سے نہیں قوموں سے لڑی جاتی ہیں اور ملک پاکستان کو جب ضرورت پڑے گی تو بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ملک کے اندر جاری سب سے مشکل گوریلا جنگ جیتی ہے اس جنگ میں 80 ہزار معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا کمشنر نے کہا کہ 6ستمبر 1965کو بھارتی فوج نے انٹرنیشنل بارڈر کو کراس کرکے پاکستان کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس کو افواج پاکستان اور پوری قوم نے ناکام بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کارگل سمیت چار جنگیں لڑی گئیں اور بنیادی وجہ کشمیر ہی تھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کا ہر صورت ساتھ دیا جائے گا.وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کو آج بھی 6ستمبر 1965 کے جذبہ اور اتحاد کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ ملک پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ملک پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر کی آزادی کے لیے ہر پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ بارڈر پر کھڑی ہوگی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خادم حسین شہزاد راجپوت نے انجام دیے.

Leave a reply