خواجہ وس کی حدود میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خواجہ وس پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے ملزم تک رسائی کو چند ہی گھنٹوں میں ممکن بنایا،پشاور کے رہائشی عبدالوہاب نے تھانہ خواجہ وس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم داؤد نے ورغلا کر پھسلا کر شہباز خان کورونہ لے گئے تھے اور وہاں پر ملزم نے زور زبردستی اپنی جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر خود موقع سے فرار ہوئے ہیں۔
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان نے ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس افتخار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم داؤد تک چند ہی گھنٹوں میں رسائی حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ خواجہ وس منتقل کیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان نے کہا کہ کمسن بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔عوام الناس کی عزت اور آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔درندہ صفت ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔
دوسری جانب ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس کا ضلع بھر کے تمام سرکلزمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 10مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے 08سہولت کاروں سمیت 103مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انسدادی کارروائیوں کے دوران 02 کالا کوف، 01 رائفل،01شارٹ گن،30پستول اور 608عدد کارتوس سمیت منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 02کلوگرام سے زائد چرس اور 86گرام آئس برآمد کیا گیا۔ اسی طرح10غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تھانہ پارہوتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چنگچی رکشہ میں لوگوں کے جیب کاٹنے والے جیب تراش کو دھر لیا۔گرفتار ملزم سجادولداورنگزیب سکنہ پیرانوڈاکہ چنگچی میں بیٹھ کر ساتھ موجود سواریوں کی جیب تراشی کرکے رقم ہتھیا لیتا تھا۔ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں لوگوں سے لوٹا گیا مال مسروقہ رقم 31500 روپے بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پارہوتی میں مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت
ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا
ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج
یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والا شخص بازیاب،ملزم گرفتار
پانچ سالہ معصوم بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار