کرونا ٹیسٹ کی غلط رپورٹ دینے پر وکیل نے بھیجا لیب کو 99 ہزار ہرجانے کا نوٹس

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، بھارت میں بھی تیزی سے کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والئ لیبارٹریز کے حوالہ سے اطلاعات آ رہی تھی کہ انکی رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر بھارتی ریاست مہاراشٹر سے آئی ہے جہاں ممبئی کے ایک وکیل نے کرونا ٹیسٹ کروایا اور وہ مثبت آیا، وکیل نے بعد ازاں 2 اور لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروایا تو منفی آیا جس پر وکیل نے لیبارٹری کے خلاف غلط رپورٹ دینے پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے

ممبئی کے رہائشی وکیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انکے گھر کو سیل کر دیا گیا تھا ،لیبارٹری نے رپورٹ وکیل کو دینے کی بجائے انکے ڈاکٹر کو بھجوائی، گھر سیل کیا گیا بعد ازاں وکیل نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تو وہ منفی آیا، ایک اور لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا وہ کرونا مریض نہیں ہیں

دو لیبارٹریوں سے ٹیسٹ منفی آںے کے بعد وکیل وندنا شاہ نے مثبت رپورٹ دینے والی لیب پر 99 ہزار کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، وکیل نے لیب پر ذہنی اذیت دینے کا الزام بھی لگایا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیب معافی مانگے اور ہرجانہ بھی ادا کرے.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کیسز کا تیزی سے اضافہ ، دنیا کے ممالک میں بھارت کا چوٹھے نمبر پر آگیا . اب صرف روس، برازیل اور امریکا ہی کووڈ 19 سے متاثرین کے معاملے میں بھارت سے آگے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 4.93 لاکھ، 7.72 لاکھ اور 20 لاکھ سے زیادہ ہے

کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک پر سپریم کورٹ نے کیا جواب طلب

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت

بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں  8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔

چھ ہسپتالوں میں بیڈ نہ ملنے کے بعد پروفیسر کی ہوئی کرونا سے موت

Leave a reply