باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 5 اگست عمران خان کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی ہے،
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر خاموشی کا نہیں آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ خاموشی ہی ناکام وزیراعظم کے ناکام وزیر خارجہ کی کشمیر پالیسی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے ایک سال ہوگیا اور ہماری حکومت خاموش تھی اور خاموش ہے۔
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ، مودی کے سامنے چپ اور قوم کے سامنے مولا جٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت بے شک خاموش رہے لیکن قوم خاموش نہیں رہے گی، پوری قوم مودی کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ مافیاز اور مودی کے سہولت کار عمران حکومت کو جانا ہوگا، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔عوام دشمن اور مودی دوست حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا،سائن بورڈ نصب