کرونا وائرس، ہلاکتوں میں اضافہ، برطانیہ نے چین کے فضائی سفر بارے کیا بڑا فیصلہ

0
43

کرونا وائرس، ہلاکتوں میں اضافہ، برطانیہ نے چین کے فضائی سفر بارے کیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا،چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،ایک ہی روز میں مزید 118 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2236 ہو گئی

چین میں کرونا وائرس کے 889 نئے مریض سامنے آ ئے ہین۔ 76 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ چینی انتظامیہ نے ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد کو گھروں میں محصورکررکھا ہے۔

جنوبی کوریا نے کرونا سے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ چین کے باہر دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی ایئر ویز نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث چین کے لیے براہ راست پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں، اب 17 اپریل تک کوئی بھی براہ راست پرواز چین نہیں جائے گی۔

ترجمان ایئر لائن نے کہا کہ پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ فارن آفس کی جانب سے جاری ہدایات اور وائرس سے اموات میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، کرونا وائرس سے اب تک 2 ہزار اموات ہو چکی ہیں، ہمارے لیے صارفین کی سیفٹی اہم ہے۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

Leave a reply