ہمارے بچوں کو پاکستان لے آئیں،چین میں پھنسے طالب علم کی والدہ عدالت میں رو پڑی

0
39

ہمارے بچوں کو پاکستان لے آئیں،چین میں پھنسے طالب علم کی والدہ عدالت میں رو پڑی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

عدالت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےمعاملے پر وفاقی کابینہ کےفیصلے کی کاپی طلب کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس متعلق جو بھی فیصلہ کیا، 20 مارچ کو آگاہ کیا جائے،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے حکومتی پالیسی سے بھی آگاہ کریں

ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ صوبے میں موجود پاکستانیوں کو رقم دی جائے گی،صدر مملکت کے دورہ چین سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سرکاری وکیل نے کہا کہ صدر پاکستان جلد چین کا دورہ کر رہے ہیں،

والدین کا عدالت مین کہنا تھا کہ کابینہ نے ہمارے بچوں کو واپس لانے کیلئے کیا فیصلہ کیا؟ آج یہاں کوئی بتانے والا ہی نہیں، ہمارے بچوں کو پاکستان لے آئیں، انہیں پیسے نہ دیں،چین میں پاکستانی طالبعلم کی والدہ رو پڑیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ معاملہ اس قدر پیچیدہ ہے کہ امریکا نے یورپ کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے،دوسرے ملک کی پالیسی میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے،ایک طالب علم کے والد نے کہا کہ کل ایک طالبعلم نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کی کوریج پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق کابینہ فیصلے سےابھی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا،

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہی

Leave a reply