امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 20 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے
ملتان کی قاسم کالونی میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنےسے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ، بھگدڑ مچنے سے 20 افراد زخمی ہوئے.
بھگدڑ مچنے کی اطلاع پر ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 70 سال سے زائد ہے جو امدادی رقم لینے کے لئے آئی تھی
واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.
احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے
سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی