پی آئی اے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کوشاں، لندن کے لئے فضائی آپریشن کا اعلان

0
49

پی آئی اے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کوشاں، لندن کے لئے فضائی آپریشن کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کوشاں ہے، پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ہے

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے 19 اپریل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے پروازیں چلائے گی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرایوں میں خصوصی رعایت بھی متعارف کروادی گئی ہے،

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ لندن کے لئے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا مقصد وہاں پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے اور پی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور اپنی خدمات فراہم کردی ہیں، پروزاوں کی اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پائونڈ ہوگا، پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں، پروازیں آج صبح سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں اور بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ براہ راست پروازوں کی وجہ سے مسافروں کے وائرس سے پچاوکے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

پاکستان نے اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے لیکن پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے.

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ پاکستانیوں کے لیے گائیڈ لائنز میں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافر کو سرکاری قرنطینہ میں رہنا ہے یا خود کسی مقام پر ادائیگی کر کے قرنطینہ ہونا ہے اس متعلق پرواز سے پہلے ائیرلائن کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

طیارے کے عملے کیلیے بھی سرکاری یا کسی اور جگہ قرنطینہ ہونے کی آپشن کی سہولت ہو گی، سرکاری یا دیگر قرنطینہ ہونے سے متعلق ائیر لائن اور ائیرپورٹ عملے کو پرواز کی لینڈنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے بتانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 یوم کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور سرکاری بسوں میں ائیرپورٹ سے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔ قرنطینہ اور ائیرپورٹ پر کوئی عزیز یا رشتہ دار مسافر سے نہیں مل سکے گا، بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافر اور کریو کا پہلے دن قرنطینہ میں سواب ٹیسٹ ہوگا۔

قرنطینہ میں ہی چھٹے روز مسافر اور کا دوبارہ سواب ٹیسٹ ہوگا، ساتویں دن ٹیسٹ مثبت آنے مسافر اور کریو کو اسپتال جبکہ منفی ٹیسٹ والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا۔ سات دن بعد گھر وں کو جانے والے تمام مسافروں اور کریو کا مکمل ذاتی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں رکھا جائے گا جب کہ رپورٹ منفی آنےپربھی لازم ہوگامسافر یا عملہ گھر میں7دن خودکوآئسولیٹ کرے.

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا،21 اپریل تک ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل رہے گا اس سے پہلے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کا آگاہ کردیا

جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

ملک بھر کے تمام فلائنگ کلب کے طیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی،تمام وزرائے اعلیٰ کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی خصوصی اجازت درکار ہوگی ،فلائینگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو بھی اڑنے کی اجازت نہیں ہو گی

بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

Leave a reply