کرونا ویکسین کے بارے چینی سائنسدانوں نے کیا بڑا دعویٰ

0
50

کرونا ویکسین کے بارے چینی سائنسدانوں نے کیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی : چینی سائنسدانوں نے دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے جبکہ امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے بھی کورونا ویکسین کا انسان پر آزمائش کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا حیرت انگیز طور پر متاثرہ شخص کو تیزی سے صحتیاب کرتی ہے۔ دوا مریض میں قلیل مدت کے لیے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی پیدا کرتی ہے۔بیجنگ یونیورسٹی کے بیجنگ ایڈوانسڈ اینوویشن سینٹر نے کہا ہے کہ دوا کی جانوروں پر کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی کمپنی موڈرینا نے بھی کورونا ویکسین کا انسان پر آزمائش کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا، موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو افسر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کی تکیمل کے بعد کمپنی ویکسین کی آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز جولائی میں کرے گی۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار116 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 6 سو ہوگئی ہے، پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 19 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
واضح‌رہے کہ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا ۔

امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

 کرونا وائرس کے حوالہ سے چین نے عالمی ادارہ صحت کو کیسے دھوکا دیا

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین کی تیاری جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو کرونا وائرس کی کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

چین میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں دو تجرباتی ویکسینز کے انسانی ٹیسٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، امریکا میں بھی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین کے لیے انسانی ٹیسٹ شروع کر چکی ہے

Leave a reply