فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے بارے قومی اسمبلی اجلاس،وزیراعظم کہاں ہیں؟

0
46

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے بارے قومی اسمبلی اجلاس،وزیراعظم کہاں ہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونا ہے

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں موجود ہین وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ہے شیخ رشید نے وزیراعظم کو کالعدم تحریک لبیک سےمذاکرات کے بارے میں بریف کیا وزیراعظم عمران خان نے معاملہ بہتر انداز میں نمٹانے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی کہ لوگوں کی باتوں پر نہ جائیں ،اپنا کام جاری رکھیں ،فواد چودھری ، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم ارکان بھی وزیراعظم کے چیمبر میں موجود ہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس آج تین بجے ہو گا جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق ایوان کو آگاہ بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے والی قرارداد پر بحث بھی ہو گی،اراکین پارلیمنٹ ایوان میں بحث کریں گے، قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کا امکان ہے تا ہم قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں بحث ہو گی اور فرانسیسی سفیر کو کب ملک بدر کیا جائے گا اس حوالہ سے کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا،آج کی قرارداد سے پاکستان اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات بارے اہم فیصلہ ہو گا

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

Leave a reply