باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین ویب ٹی وی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ @baaghitv کو ہیک کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم ٹویٹر آئی ڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باغی ٹی وی پاکستان کا مقبول ترین ڈیجیٹل میڈیا کا ادارہ ہے ،ماضی میں بھارت نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی دھمکی دی تھی تا ہم اب باغی ٹی وی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم مسلسل ٹویٹر سپورٹ سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ٹویٹر اکاؤنٹ ریکور کر لیا جائے گا،

باغی ٹی وی کے آئی ٹی ماہرین یہ جاننے بھی کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل کس نے ہیک کیا؟باغی ٹی وی کی ٹیم جلد اسکا بھی پتہ لگا لے گی، باغی ٹی وی کو ماضی میں بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہین جبکہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی متعدد بار ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے

باغی ٹی وی کیخلاف بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کیجانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں، صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر

باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو جرات مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کالم نگارمحمد ناصر اقبال خان

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

Shares: