بزنس کمیونٹی انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہے مظفر حیات پراچہ

0
35

پاکستان میں موبائل فون امپورٹرز اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ مظفر حیات پراچہ نے بھارت کے اداروں کی طرف سے باغی ٹی وی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بند کرنے کے حوالے سے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : انہوں نے عالمی برادری کی اس حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت حق کی آواز بلند کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنا چاہتی ہے جس کو پاکستانی عوام اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی مذمت کرتی ہے انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے اقدامات سے بھارت کی حکومت کو منع کیا جائے-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے-

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے-

باغی ٹی وی کیخلاف بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کیجانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں، صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر

باغی ٹی وی کیخلاف بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کیجانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں، صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر

باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو جرات مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کالم نگارمحمد ناصر اقبال خان

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

Leave a reply