کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پرمسلط ہیں،مریم نواز پھٹ پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹرین حادثے پر افسوس کاا ظہار کیا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت پر بھی کڑی تنقید کی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پرمسلط ہیں، 3سال میں 8بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت قبول کرنے کو تیار نہیں؟ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کےساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے،
کیسے ظالم اور بےحس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللّہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 7, 2021
واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے
ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق
حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری
ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے
ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے