نیب ایک بار پھر ن لیگی قیادت کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا فیصلہ

0
32
نیب ایک بار پھر ن لیگی قیادت کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا فیصلہ #Baaghi

نیب ایک بار پھر ن لیگی قیادت کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کو عدالت نے ضمانتیں دیں تو نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا

نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیب کیسز میں گرفتار ن لیگی رہنما جن کی ضمانتیں ہو چکی ہیں انکی ضمانتوں کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، نیب اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال کی ضمانت،نیب نے اہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہے، سماعت کو روزانہ کی بنیاد پر سننے سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دی جائے گی،

نیب نے خواجہ آصف کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خواجہ آصف کو چند دن قبل لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا نیب لاہور قانونی تقاضے مکمل کر کے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی

نیب نے ن لیگ کی تمام مرکزی قیادت بشمول نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ،حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق،رانا مشہور سمیت دیگر پر کیسز بنا رکھے ہیں، تمام ن لیگی رہنماؤں کو عدالتیں ضمانتوں پر رہا کر چکی ہیں

قبل ازیں ن لیگ نے جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہیں،عدالتی فیصلوں کے بعد عمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو مستعفی ہوناچاہیے اپوزیشن کو سیاسی انتقام پر قید خانوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، عمران خان ، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمات ہونے چاہئیں،قوم کے وسائل جھوٹے مقدمات پر ضائع کرنے کا حساب لیاجائے کرپشن ثابت نہ ہونا عمران خان کے بیانیے کی موت ہے ،آٹا چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ کے لٹیرے ایوانوں میں ہیں

شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

Leave a reply