جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

0
71

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی،

طالبان ترجمان کا خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ملک و قوم کی آزادی کا مقصد حاصل کرلیا ، کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے،کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،کوئی دوسرا ملک ہمارے معاملات میں بھی مداخلت سے گریز کرے،پورے اعتماد کے ساتھ دارالحکومت کابل میں رہنا چاہتے ہیں،عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں،اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہیں تھی،

طالبان ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ان کے تحفظ کی ضمانت بھی دیتے ہیں کسی سفارتی ادارے یا ہیڈکوارٹر کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہم شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے تمام ممالک اور قوتوں سے کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں طالبان پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کا شریعت کے مطابق خیال رکھا جائے گا شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

Leave a reply