ویکسین نہیں لگوائی تو پٹرول نہیں ملے گا، لاہور میں عملدرآمد شروع
ضلعی انتظامیہ لاہور نے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کردیے،
اب پٹرول صرف انکو ملے گا جس نے کورونا ویکیسن لگوائی ہوگئی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور پٹرول پمپس پر چیکنگ جاری ہے،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جا رہا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا ڈی ایچ اے کے علاقے میں متحرک ہین اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں پٹرول پمپس ڈلوانے کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کی جار ہی ہے، صرف ان کو پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جنہوں نے کورونا ویکسینیشن لگا رکھی ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پٹرول پمپس سٹاف کو بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں. اور کہا کہ بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دیا جائے.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دینے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.
کرونا ویکسین لگوانے کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ لاہور کیجانب سے پیٹرول پمپس پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔آج سے پیٹرول پمپ انتظامیہ صرف ان افراد کو پیٹرول فراہم کرے گی جنکی ویکسینیشن ہو چکی ہوگی۔
ویکسین لگوائیں محفوظ رہیں شکریہ pic.twitter.com/3ks0a69kwf— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) September 1, 2021
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رپورٹ جاری کر دی. مجموعی طور پر ابھی تک 25 دکانوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے. تحصیل سٹی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 06 دکانوں کو سیل کیا گیا.تحصیل شالیمار میں 11 دکانوں کو سیل کیا گیا. تحصیل رائیونڈ میں 02 دکانوں کو سیل کیا گیا.تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 02 دکانوں کو سیل کیا گیا. تحصیل کینٹ میں 04 دکانوں کو چیک کیا گیا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں کورونا ایس او پیز کو چیک کر رہے ہیں.کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا ہے.
18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی