مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

تنگوانی: موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم، دو کمسن بھائی شدید زخمی

تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

نوشہرہ کے علاقے تھانہ اکبرپورہ کے حدود میں دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کو لوٹنے والے بین الاضلاعی گروہ کا تیسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا

مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا،اختر علی ساکن بڈھنی پشاور نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اور اسکے دوست دریا کنارے سیر کیلِئے آئے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ہم سے 04 عدد قیمتی موبائیل ،نقد رقم اور دوسری دستاویزات چھین لی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے سیاحوں کو لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے روشن زیب خان کی سربراہی میں نیک زمان خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔جنہوں نے قلیل وقت میں 02 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رکھے۔آخر کار پولیس کی محنت رنگ لے آئی اور ملزم ذیشان ولد طاہر ساکن رانو گڑھی پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اکبرپورہ کے حدود میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے حصے کی رقم برآمد کر لی گئی ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں نوشہرہ کینٹ پولیس نے کامیاب کاروائی کی اور سشن جج نوشہرہ کے ریڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،14-06-2021 کو نوشہرہ سیشن جج کے ریڈر منظور شاہ کو ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ۔جس کی ایف آئی آر مقتول ریڈر کے بھائی ظاہر کی مدعیت میں درج کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے سیشن جج کے ریڈر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد اے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں سرتاج خان ایس ایچ او کینٹ اور ساجد خان اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزم کی تلاش جاری رکھی۔دن رات کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سید محمد ولد محمد ساکن سوڑیا خیل اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب حکومتی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کو منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اسی سلسلے میں توحید خان ڈی ایس پی سیکیورٹی نے مختلف سکول و کالجوں کے اردگرد نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی ڈیوٹیاں لگا کر منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھنے کے ہدایات دئیے ہیں۔نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے پنجاب سکول اینڈ کالج نوشہرہ کلاں کے قریب منشیات فروش منصف ولد شیر زمان ساکن کھنڈر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 106 گرام آئس اور 102 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل خاص کر طلباء کو منشیات سے بچانے کیلئے پورے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔والدین بھی اپنے بچوں سے خود کو باخبر رکھ کر اپنے فرائض ادا کریں۔

قبل ازیں آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبرپختونخوا” پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کی ہدایت پر منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مندنی بہرمند شاہ خان اور نیٹ ٹیم نے جمال آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اس دوران موٹر کار نمبری ARD258ویزل برنگ سفید کو چیکنگ کے عرض سے کھڑا کیا۔تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1050گرام آئس برآمد کرکے تین آئس سمگلرز عطاءاللہ ولد رحمان ساکن اجون کلے ، وقاص ولد ظاہر اللہ سکنہ دادو کلے اور شمشاد علی ولد صابر خان ساکن قمر خانی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan