آج تک نہر میں تقریباً ایک ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں،واپڈا نے بورڈ لگا دیا

0
48

آج تک نہر میں تقریباً ایک ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں،واپڈا نے بورڈ لگا دیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر مصدق مسعود ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں سندھ میں زیر زمین پانی کے ذخائر کی صورت حال کے حوالے سے اسپیشل سیکریٹری سندھ نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اسپیشل سیکریٹری سندھ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کا سندھ کی قابل کاشت زمین کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ واٹر لاگنگ کی زد میں ہے اور زیر زمین پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے کاشتکاری اور پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہو سکتی ہے

چیئرمین کمیٹی نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی جانب سے ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیٹا اور واضع ثبوتوں کی بنیاد پر اپنی سفارشات دینا چاہتے ہیں۔ اور اٹھارویں ترمیم کے بعد زیر زمین پانی کے لیول کی مانیٹرنگ صوبائی حکومتوں کے کام ہے۔ سندھ حکومت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک نئی سٹڈی کی جا رہی ہے جو جون تک مکمل ہو جائیگی جس کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کردی جائیگی۔ وفاقی وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سکھر بیراج کے ڈیزائن اور سندھ میں نہروں میں سلٹ کی وجہ سے بلوچستان کو اسکے حصے کا پانی نہیں مل پا رہا۔ وفاقی وزارت کے حکام نے بتایا کہ سکھر بیراج اور گڈو بیراج کی ریماڈلنگ کا کام جاری ہے جس سے صورت حال میں بہتری آئیگی۔ چیئرمین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ واٹر لاگنگ کو قابو کرنے کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن اس مسلے کے حل کے لیے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے آبی وسائل کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی کارروائی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

سینیٹر سید صابر شاہ کی جانب سے غازی بروتھا منصوبے کی نہر کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی ہلاکت کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے چیئرمین واپڈا کی اجلاس میں عدم موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اس معزز فورم پر چیئرمین واپڈا اور ممبر واٹر واپڈا کو لازمی انا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دیں کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں سینئر حکام اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے واپڈا حکام سے سوال کیا کہ اب تک غازی بروتھا میں کتنے لوگ جان سے گئے ہیں اور اسکی روک تھام کے لیے کیا کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پچھلے نو سالوں میں تقریباً ایک سو تینتیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واپڈا نے 104 کلومیٹر میں سے تقریباً 36 کلومیٹر پر حفاظتی دیوار اور ریلنگ لگائی ہے۔ نہر کے آس پاس گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں جو لوگوں کو نہر میں نہانے سے روکتے ہیں۔ سینیٹر سید صابر شاہ نے کہا کہ واپڈا نے غازی بروتھا کے آس پاس بورڈز لگا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے کا آج تک نہر میں تقریباً ایک ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس پر حکام نے کہا کہ یہ اسلئے لکھا گیا ہے تاکہ لوگ پانی سے دور رہیں اور حادثات کا شکار نہ ہوں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ تو قوم سے غلط بیانی کے مترادف ہے۔ جلد سے جلد بل بورڈز پر درستگی کی جائے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور بتایا جائے کہ کس طرح اس مسئلے کا دیرپا حل ممکن ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا۔ وفاقی وزارت آبی وسائل کے حکام نے کمیٹی کو وزارت کے سال 2022-23 کے پی ایس ڈی پی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ضروری غور و خوض کے بعد منصوبہ جات کی منظورِی دے دی۔

کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سید صابر شاہ،ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، ثناء جمالی، سردار محمد شفیق ترین، شاہین خالد بٹ اور وزارت آبی وسائل کے حکام نے شرکت کی

بلوچستان کا پانی سندھ میں چوری ہو رہا ہے،قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں انکشاف

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی گئی منظوری

بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

Leave a reply