تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت بیرسٹر ظفر اللہ کے آنے تک ٹرائل کا عمل آگے نہ بڑھائے،لیگل معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے وکیل شریک ملزم نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات جائز ہیں ،ہمیں تو پتہ چلا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی بھی پرموشن ہو گئی ، نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے کہا کہ ابھی تو میں احتساب عدالت میں ہی کیس دیکھ رہا ہوں، نیب پراسیکیوٹر کی گفتگو پر کمرہ عدالت میں قہقے گونج اٹھے،احتساب عدالت اسلام آبا د نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کا مذاق جاری ہے،تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں چیئرمین نیب کو بھی جواب دہ ہونا ہو گا،احتساب کے عمل سے ہمارے ارکان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،میں حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر سب کو ساتھ نہ دینے کا کہوں گا،نیب کو یہ نوٹس مہنگے پڑنے والے ہیں،جب کسی کے پاس کچھ نہ رہے، پھر گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، جس میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کردکھا دے ،10لاکھ لوگوں کے دعوے عدم اعتماد کو نہیں روک سکتے، عوام کی آواز کو جو روکے گا، اس کو سبق دیا جائے گا،جو اراکین کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گا اسے آرٹیکل 6 کاسامنا کرنا پڑے گا،حکمرانوں کی دھمکیاں انہیں مہنگی پڑیں گی جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے،
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا
پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری
واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار