شادی سے انکار پر ہندو لڑکی اغوا کی کوشش کے دوران قتل،انصاف کا مطالبہ

0
164

شادی سے انکار پر ہندو لڑکی اغوا کی کوشش کے دوران قتل،انصاف کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

پوجا کماری کے گھر کی دیوار پھلانگ کر لاشاری برداری کے چند با اثر افراد جنسی زیادتی و اغوا کی نیت سے حملہ ہوتے ہیں لیکن پوجا کماری اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بنانے کی جُستجو میں موقع پر تین فائر سر میں لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ایک صارف کس کہنا تھا کہ سکھر سندھ سے تعلق رکھنے والی پوجا کماری کو آج صبح 10 بجے سکھر کے قریب علاقہ روھڑی میں قتل کردیا گیا۔یہاں اقلیتوں کیساتھ ایسا عرصہ دراز سے ہو رہا۔ یہاں بہت سے پوجا جیسی لڑکیاں بربریت کے شکار ہوئی ہے۔مسلمان کا غیرت اس وقت کہاں چلا جاتا ہے کیا یہی اسلام ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوجا کماری کے قتل پر صارفین آواز اٹھا رہے ہیں، #JusticeForPoojaKumari اسوقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ پوجا کماری کو قتل کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے

ایک صارف شمشاد بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یا تو قانون پاس کردے کے کوئی ہندو بیٹی کو جنم ہی نہ دے یا تو پہر ان کا تحفظ یقینی بنائیں، آئے دن کسی نہ کسی بہن کو اٹھایا جاتا ہے یا قتل کیا جاتا ہے، پال پوس کر بڑا کرنے کے بعد والدین قتل کا صدمہ برداشت کریں اس سے اچھا وہ بیٹی کو جنم ہی نہ دیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسان اتنا سفاک اور بہیم کیوں ہو گیا ہے؟کیا انسانیت سے ہمیں دست بردار ہو جانا چاہئے.کیا ہمارا اس شے سے جسے ضمیر کہا جاتا ہے اعتبار یا اعتماد اٹھ جانا چاہیے؟سمجھ میں نہیں آتا کہ ان سوالوں کا کیا جواب ہے یا کیا ہونا چاہیے؟سعادت حسن منٹو

ایک صارف کا کہنا ہے کہ پوجا کماری کا قاتل صرف وہ اغوا کار نہیں بلکہ ہر وہ ممبر اسمبلی بھی ہے جس نے اٹھارہ سال سے کم عمر کی تبدیلی مذہب پر پابندی کے بل کے خلاف ووٹ دیا تھا.جس عمر میں بچوں کو ٹی وی کا چینل تبدیل نہیں کرنے دیا جاتا اس عمر میں تبدیلی مذہب شعوری عمل نہیں زبردستی ہے.

لواھقین نے پوجا کماری کی لاش رکھ کر دھرنا بھی دیا ملزم واحد بخش لاشاری کو قتل کے واقعے کے سات گھٹنے گزر جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے قتل میں مبینہ ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ پٹنی میں درج کیا گیا تا ہم ایف آر میں اغوا کی دفعات شامل نہیں کی گئی ہیں

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے ملزم کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے مقتولہ اٹھانے آیا تھا انکے انکار کرنے پر انہیں قتل کیا۔مقتولہ کے والد کا کہناہے کہ دن میں ہم مزدور پر گئے تھے مسلح ملزمان گھر کے اندر داخل ہوئے اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا گیا ۔مقتولہ کے والدکا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی پوچا کماری کو اغوا کی دھمکیاں دیتے ہیں ہم نے پولیس میں شکایت کی احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمیں تحفیظ فراہم کیا جائے لیکن ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ۔

سینیٹر کرشنا کماری نے کل روہڑی سکھر میں ایک غریب فیملی سے تعلق رکھنے والی پوجا کماری اوڈ کو اغواء کرنے کی کوشش کی ناکامی پر لڑکی کو قتل کردیئے جانے پر سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قاتل واحد لاشاری کو بھی فوری طورپر گرفتار کر لیا گیاہے۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

گیارہ سالہ لڑکی سے سگا باپ اور بھائی کرتے رہے پانچ برس تک گھناونا کام

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

نانا کو نواسی پر ترس نہ آیا،ٹوکہ سے کاٹنے کی کوشش،تشدد،سفاکیت کی انتہا،ویڈیو وائرل

چھ سالہ بچے کی چار سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،پولیس نے دونوں بچوں کو بلا لیا

Leave a reply