کراچی :ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم اور میونسپل کمشنر زاہد حسین کی مشترکہ کوششوں سے بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین اور انکے ورثاء کو واجبات و بقایاجات کی ادائیگیاں تسلسل سے جاری ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کی رقم سے برسوں کے رُکے ہوئے بقایاجات(واجبات) ادا کئے جارہے ہیں، بلدیہ وسطی کے50 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ایک کروڑ روپے مالیت کے چیک ریٹائرڈ ملازمین کو (leave encashment (و دیگر واجبات کی مد میں پیش کئے،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا جس کے تحت اب ہر ماہ تقریبا ایک کروڑ روپے کی رقم سے لیو انکیشمنٹ و دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے اس سلسلے میں آج بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے میونسپل کمشنر زاہد حسین کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے 50 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو (Leave encashment) لیو انکیشمنٹ و دیگر واجبات کی مد میں تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کے چیک پیش کئے جبکہ پچھلے ماہ میں تقریبا 50 لاکھ روپے مالیت کے چیک ریٹائرڈ ملازمین کو پیش کئے گئے تھے
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں جب ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہٰ سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو انھیں کو یہ جان کر انتہائی افسوس ہوا کہ بلدیہ وسطی کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کے (leave encashment)سمیت دیگر واجبات برسوں سے ادا نہیں کئے گئے ہیں اور پریشان حال ریٹائرڈ ملازمین دفاتر کے چکر لگا لگا کر نااُمید ہو چکے ہیں ایسی صورتحال کہ پیش نظرایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے فیصلہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور ہر ماہ کم از کم 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مد میں ادا کی جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے۔
اس موقع پر بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے ون ونڈو آپریشن کاؤنٹر کا بھی افتتاح کیا گیا جہاں پر انھیں اپنے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات بہم پہنچائی جائے گی اور انھیں ادھر اُدھر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم کی خواہش ہے کہ بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کے تمام تر واجبات یکمشت ادا کئے جائیں مگر وسائل کی کمی آڑے آجاتی ہے بہرحال فی الحال ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ہر ماہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں گے